چودہویں صدی کا عظیم مصلح قوم اور مجدد : مولانا منورحسین


چودہویں صدی کا عظیم مصلح قوم اور مجدد



منور حسین 

Today’s day is birth of ala hazrat,
خراج الفت۰۰۰!
بموقع (169) واں یوم ولادت ۱۰ شوال المکرم تاجدار ملت امام اہلسنت عبد المصطفی محمد امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمت اللہ تعالی علیہ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰!
💐💐💐💐
 کس بلندی پر ہے آخر اعلی حضرت کا مقام
 یہ سمجھنے کے لئے کافی ہے ان کا اک سلام
 مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
 شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
    اعلی حضرت امام احمد رضا خاں کا ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ان بلند ترین ہستیوں میں شمار ہوتاہے جن کا نام تاریخ کے اس حصہ میں موجود ہے جہاں دین و دنیا کے وہ کام جو عام لوگ صدیوں میں نہیں کر پاتے تھوڑی مدت میں کر جانے والوں کی فہرست ملتی ہے۔
    ملک ہندوستان صوبہ اتر پردیش کے شہر بریلی کی علمی ،ادبی، روحانی و تاریخی زمین پر روشن ہونے والا ایک ایسا رہنماجس کی علمی عملی اصلاحی کوششوں اسلامی تعلیمات اور بیش بہا تجدیدی کارناموں نے احکام خداوندی اور شریعت محمدی کو اس پہ صدیوں کی چڑھی ہوئی گرد اور جمی ہوئی خاک سے پاک و صاف کر کے پرستاران خدا و جاں نثاران مصطفی کے سامنے پیش فرما کر ان کے راہ عمل میں روشنیاں بکھیری ہیں۔
    آپ عالم ربانی تھے مصلح و مدبر اور وسیع فہم و فراست کے مالک بھی۔  ہر شعبہ ہائے حیات میں آپ نے مسلمانوں کی راہ نمائی فرمائی۔دینی و مذہبی شعبے میں ،اقتصادی و معاشی شعبے میں،مذہبی و سیاسی شعبے میں، معاشرتی و اصلاحی شعبے میں اور شعبہ ہائے علم و فن میں بھی۔ آپ نے سائنس و فلسفہ کی اصلاح کی،سیاسی نظریات کی اصلاح کی،باطل نظریات کی تردید بھی۔غرض کہ ہر جہت میں ممتاز اور ہر شعبے میں یکتائے روزگار تھے۔
    آپ کی حیات و خدمات اور علم و فن کے مختلف گوشوں اور جہتوں پر ریسرچ و تحقیق آج بھی جاری ہے ۔یہ سچ ہے کہ امام احمد رضا علوم و فنون کے اس سمندر کا نام ہے جس کے کنارے تک پہونچنا بھی سعادت ہے۔
   مولی کریم اس عظیم ہستی کے علم و فن کا صدقہ ہم سبھی کو عطا فرمائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 دم بخود ہیں آج تک دانشوران وقت بھی
 دیکھ کر تیری ذہانت اے امام احمد رضا
 ترجمہ تفسیر و منطق ہو ریاضی یا اصول
 سب پے ہے تیری حکومت اے امام احمد رضا
۰۰۰۰۰
منور حسین پورنوی۰۰۰
Share on Google Plus

About Md Firoz Alam

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں