منقبت در شان حضور اشرف الاولیا علیہ الرحمہ
سدا لب پر رہے جاری ثنائے مجتبی اشرف
دعا کرتے ہیں یہ رب سے گدائے مجتبی اشرف
شہہ دیں کی عطا سے ہیں مسیحا سنیت کے وہ
دل پژمردہ کو سب کے جلائے مجتبی اشرف
ہزاروں غیر مسلم کو بنا کر صاحب ایماں
دوانہ شاہ بطحا کا بنائے مجتبی اشرف
خدا نے مرجع مخلوق تیرا در بنایا ہے
جو جائے در پہ وہ خالی نہ آئے مجتبی اشرف
مشن مخدوم اشرف کو جو دیکھا ہے وہ کہتا ہے
ہیں بنجر وادی میں بھی گل اگائے مجتبی اشرف
پکڑ لو دوستو دامن جلال الدین اشرف کا
مرا دل کہتا ہے یہ ہیں عطائے مجتبی اشرف
جہاں والے کرے جتنی بھی کوشش قادری لیکن
گرا سکتے نہیں, جس کو اٹھائے مجتبی اشرف
رشحات قلم
محمد انتخاب القادری لوہردگا جھارکھنڈ
9113369313
ماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںبہت عمدہ
اللہ تعالی آپ کی کاوشوں کو مقبولیت کا درجہ عطا فرمائت,
آمین یا رب العلمین
آمین بجاہ سید الانبیاء و المرسلین
حذف کریںآمین بجاہ سید الانبیاء و المرسلین
حذف کریں