کلام احسن.
ازقلم افتخارحسین احسن.
ہ نمبر.6202288565
یہ زباں مدح آقا کے قابل رہے
ایک لمحہ بھی اس سے نہ غافل رہے.
کیسے ممکن ہو مجھکو بتائے کوئ.
قلب مومن میں حق اور باطل رہے.
قوم مسلم کو ہو فکر اس بات کی.
کوئ بچہ ہمارا نہ جاہل رہے.
مسلکوں کی لڑائ میں ہم بٹ گیے.
لٹ گیا قافلہ لوگ غافل رہے.
ہے ضروری بہت پرفتن دور میں.
دین اسلام گھر گھر میں کلامل رہے.
رب کے در بارمیں جو جھکاتا ہو سر.
زیب دیتا نہیں ہے وہ کاہل رہے.
اس قدر زخم اس نے دیا ہے ہمیں
عمر بھر تیر وترکش سے گھائل رہے.
اپنی مسجد کا اس کو بناؤ امام.
سنت مصطفی پر جو عامل رہے.
حق تعالی کا قرآں میں فرمان ہے.
کوئ محروم در سے نہ سائل رہے.
ہے یہی آرزوحق کے خاطر مروں.
نام میرا شہیدوں میں شامل رہے.
دیجئے اس طرح اس کو احسن جواب
جوہے دشمن سداتیرا قائل رہے.
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں