دل کی دنیا میں پھر ایک غم۔۔۔۔۔ M.firoz Alam


 **دل کی دنیا میں پھر ایک غم***


میرے نقش قدم آگے کی منزل کا پتا دیں گے ۔۔۔۔

دارجلینگ کے سنسکاروں کی حفاظت کرتے ہوئے ،چٹ ہاٹ کی وراثت کو دامن میں سمیٹے ہوئے،نیا ہاٹ سے ایک نام ابھر کر سامنے آیا جس میں مبلغ معین الدین اشرفی کے ساتھ ،مولانا علی اکبر نوری کا وقار،بزرگان دین سے قلبی لگاؤ،اسلامیات پر گہری نگاہ ،خطابت کا بھرپور انداز،پیار و خلوص کا پیکر،سماجوادی نظریات کا حامی،اسلاف کی دستار سمیٹنے کا فن  ،سیرت خلفائے راشدین ،سعدی  کی اشعار کا مداحی ،شہنشاہ درسگاہ ،کھارے پانی کو میٹھا بنانے کا طریقہ ،خوشبو کی رشتہ داری سے جاگتی آنکھیں ،روشنائی کے سفیر پر ضرب لاالہ ،بعد از خدا جمال محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے حرف ابجد تک کا سفر طئے کرنے والا کوئی اور نہیں شاگرد مفتی اعظم ہند حضرت الحاج مولانا غلام یاسین  رحمتہ اللہ علیہ کی ذات گرامی ہے ،۔۔۔

آہ! یہ ذات  آج ہمارے درمیان نہیں رہے ۔۔۔

انا للہ و انا الیہ راجعون😊

یہ جو علم ہوتا ہے کتابوں میں نہیں ہوتا ،یہ آدمی کے اندر ہوتا ہے ،انسانی فکر و وسعت میں ہوتی ہے، جس کا ثبوت اس کا کریکٹر دیتا ہے ،حضرت کی شخصیت مخاطب کی ساری کی ساری توجہ ایک ہی آن میں جذب کر لیتی تھی۔ 

آپ صرف گفت و شنید کے میدان کے ہی شہسوار نہیں  بلکہ درسگاہ کے بادشاہ تھے  ، یہی وجہ ہے کہ آپ کی زندگی درسگاہ کی تصویر میں نظر آتی ہے ۔۔ضلع دارجلینگ میں آپ کی دم حیات سے بے شمار مولوی منظرعام پر جلوہ  بار ہیں ۔۔


 واضح رہے !!..... کہ حضرت  ایک انتہائی وضعدار اور تہ دار شخصیت کے مالک تھے، آپ کی زندگی کا دینی ،دعوتی ،اور تبلیغی مشن بھی  نہا یت  روشن و تابناک ہے ،پھانسی دوا بلاک کے حلقہ العلماء میں آپ کی ایک امتیازی شان رہی،  آپ کا دل نور ایمانی اور جوشِ ایمانی کی حرارت سے منور تھا ،آپ کی سحر خیزی اور نالۂ نیم شبی کا کرشمہ تھا کہ غموں کے اتھاہ سمندر میں بھی آپ کے چہرے پر کبھی شکن نہیں آںی۔ پژمردگی نہیں آںی ،ہمیشہ ہشاش بشاش اور  مسکراتے رہیں، دل ہے لہو لہان مگر جبیں پر شکن نہیں۔ چہرہ کی رونق، خوبصورتی اور جاہ وجلال دیکھ کر بلا شبہ کسی بزرگ ولی،صوفی کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔۔۔

  

اللہ تعالی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضرت کی مغفرت فرمائے اور  درجات کو بلند فرمائے ۔۔۔

  حضرت مولانا حامد رضا صاحب اور ان کے اہل کو صبر جمیل عطا فرمائے 

آمین ثم آمین 

شریک غم : محمد فیروز عالم علاںٔی۔۔۔۔۔


 متعلم: کلکتہ یونیورسٹی و چیف ایڈیٹر۔۔ قلم کی جسارت

mdfirozalam7869278692@gmail.com

Share on Google Plus

About Md Firoz Alam

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں