مدرسہ سلیمیہ میں عرس قاںٔد اہلیسنتM. Firoz Alam

 *مدرسہ سلیمیہ میں عرس قائد اہل سنت*  



( نیوز کمر ہٹی ،کلکتہ )سر زمین بنگال میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت ا حیاںٔے سنیت کا عظیم الشان دینی درسگاہ *مدرسہ سلیمیہ فیض الاسلام کمر ہٹی کولکتہ**میں بروز جمعرات قبل نماز ظہر بیسواں جشنِ قائد اہلسنت کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور یکے بعد دیگرے مدرسے کے طلبہ نے نعت و مناقب پیش کیے بعدہ مدرسہ ہذا کے ناظم اعلیٰ مفتی بنگال خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی مختار عالم رضوی صاحب علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ "

یقیناً علامہ ارشد القادری علیہ رحمہ، ماضی قریب کی ایک شش جہات و عہد ساز شخصیت کا نام ہے. جنھوں نے اپنی پوری زندگی اللہ و اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کے لیے تن من دھن کی بازی لگا کر دین و سنیت کی آبیاری فرمائی. تحریر و تقریر، سیاست و قیادت اور تصنیف و تالیف کے میدان میں امت مسلمہ کی زلف برہم کو سنوارنے کے لیے کوسوں دور کا سفرکیا، اور ہر ایک محاذ پر آپ نے گہرا نقش چھوڑا اور اپنی قائدانہ صلاحیت سے پورے عالم اسلام میں ایک انقلاب برپا کر دیا ۔۔۔۔!

لہذا عزیز بچوں ۔۔۔۔! ہمیں قائد اہلسنت کے چھوڑے ہوئے مشن کو پورا کرنا اور ان کے نقش قدم پر چلنا ہے"

پھر صلاۃ و سلام اور ناظم اعلیٰ کی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

شریک بزم : 

حضرت علامہ علامہ مفتی مزمل حسین قادری 

(صدرالمدرسین مدرسہ ہذا )

حضرت علامہ مفتی معظم مصباحی 

حضرت علامہ قاری مولانا حیات عالم رضوی

حضرت علامہ حافظ و قاری عبد القادر بلبل فیضی 

عالی جناب محمد سلیم 

و دیگر اراکین 


العارض : محمد فیروز عالم علاںٔی

Share on Google Plus

About Md Firoz Alam

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں