About Us

ہم نے اردوصحافت و کالم نگار ی کاآغازایک مشن کے طور کیا ہے ۔المختصر موجودہ حالات کسی سے مخفی نہیں،
ہماری کوشش یہی ہے کہ اردوصحافت کواس کے اصل مشن پرقائم اورزندہ رکھاجائے۔آپ کواس نیوزپورٹل پرایسی خبریں اورمضامین پڑھنے کوملیں گے جوذہن وفکرکے دریجے کھول دیں گے۔اس کے ساتھ ہی اردوزبان کی چاشنی اوراس کاحسن بھی برقراررکھنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ہم آپ کوصحافت کی اعلیٰ قدروں سے مربوط رکھیں گے اوربڑی بے باکی کے ساتھ ہرخبرآپ تک پہنچائیں گے۔
ہمیں اپنی بے سروسامانی اوربے بضاعتی کامکمل احساس ہے مگراللہ رب العزت جل جلالہ کی ذات پرکامل واکمل یقین ہے کہ اس بے سروسامانی کے عالم میں ضرورکامیابی ملے گی ۔اس نیوزواسلامی صحافتی پورٹل کی بقاء اورتسلسل کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پرہی ہے کیونکہ یہ منافع کاسودابالکل نہیں ہے ۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ بے ہنگم اوربے اصول صحافت کے اس دورِپُرفتن میں بھی ایک بااصول اورجرـات مندآوازتسلسل کے ساتھ بلندہوتی رہے توآئیے دستِ تعاون درازکیجئے۔ 

عارض:  چیف ایڈیٹر:محمد فیروز عالم علاںٔی.... mdfirozalam7869278692@gmail.com

ایڈیٹر:محمدشمس تبریزعلیمیؔ
stabrezalimi786@gmail.com
Call-7001063703

0 تبصرے: